اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کوک پولیٹیکل رپورٹ نامی ادارے کے عہدیدار ڈیو واسرمین نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ ہیلری کلنٹن کو اب تک چونسٹھ ملین دولاکھ تیئیس ہزار نو سو اٹھاون ووٹ اور ٹرمپ کو باسٹھ ملین دولاکھ چھے ہزار تین سو پچانوے ووٹ ملے ہیں اس طرح ہیلری کلنٹن کو عوامی ووٹ ٹرمپ کے مقابلے میں بیس لاکھ سے زیادہ ملے ہیں - امریکا کے آٹھ نومبر کے صدارتی انتخابات میں اگر چہ ہیلری کلنٹن کو عوامی ووٹ زیادہ ملے ہیں لیکن ٹرمپ کو الکٹورل ووٹ زیادہ ملے اس لئے انہیں انتخابات میں فاتح قراردیا گیا ہے -
ٹرمپ کو مجموعی طور پر پانچ سو پینتیس الکٹورل ووٹ سے دو سو نوے جبکہ ہیلری کلنٹن کو دو سو اٹھائیس ووٹ ملے ہیں - امریکا کے صدارتی انتخابات کی تاریخ میں اب تک کئی بار اس طرح کے واقعات ہوچکے ہیں اس سے پہلے دوہزار میں ڈیموکریٹک پار ٹی کے امیدوار ایلگور کو عوامی ووٹ زیادہ ملے تھے لیکن اس کے باوجود وہ جارج ڈبلیوبش کے مقابلے میں شکست کھا گئے تھے - ی
ہاں یہ بات قابل ذکرہےکہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیاب قراردئے جانےکے بعد امریکا کے مختلف شہروں میں ٹرمپ اور انتخابی نظام کے خلاف شدید مظاہرے ہوئے تھے - انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد چار کروڑ تین لاکھ امریکی شہریوں نے ریپبلیکن پارٹی کے الکٹورل کالج سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ عوامی ووٹوں کا احترام کرے اور ہیلری کلنٹن کو فاتح اعلان کرے - اس درمیان ایک ڈیموکریٹس سینیٹر نے سینیٹ میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں الکٹورل نظام کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے -
۔۔۔۔۔۔۔
/169